چہرے کی جھریاں دور کرنے کیلئے بہترین گھریلو ٹوٹکے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسان کی نفسیات ہے کہ وہ اپنے چہرے پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور اس کو خوبصورت بنانے کیلئے کئی قسم کی کریموں کا بھی استعمال کرتا ہے، تاہم بعض اوقات مہنگی مہنگی کریمیں بھی چہرے کی شادابی واپس نہیں لاسکتیں۔

مردہوں یا خواتین دونوں کی ہی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اُن کا چہرہ تروتازہ شاداب نظر آتا رہے، خاص طور پر جب عمر زیادہ بھی نہ ہو تو ایسے میں چہرے پر جھریاں اچھی نہیں لگتیں۔

لیک  آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے چہرے کی شادابی کو بحال رکھ سکتے ہیں اور جھریوں سے بھی نجات پاسکتے ہیں:

انڈے کی سفیدی

انڈے کی سفیدی سے جلد کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ ہوتا ہے؟

انڈے کی سفیدی میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور وٹامن ای ہوتا ہوتا ہے جو جھریوں کو قابو پانے پر کام کرتا ہے۔ اگر آپ جھریوں سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔

کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔

سونف

روزانہ رات سونف کا پانی پینے کا یہ فائدہ جانتی ہیں؟ معدے کی گرمی کے ساتھ  ساتھ یہ آپ کا رنگ بھی نکھارتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے سونف بھی بہترین ہے، آپ ایک پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ایک مٹھی سونف شامل کرکے اس پانی کو جوش دے دیں۔ جب بھی آپ صبح سو کے اٹھیں تو اپنا چہرہ اس سونف کے پانی سے دھو لیں۔ اس پانی کو ان جگہوں پر زیادہ لگائیں جہاں جھریاں موجود ہیں۔ اس سونف کے پانی کے ذریعے آپ کی جھریاں یقینی طور پر ختم ہوجائیں گی اورآپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل کے ان گنت فوائد

قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔

لیموں کا عرق

لیموں کے 12 حیران کن طبی فوائد - Dawn News

ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔

 

Related Posts