بل گیٹس کی بیٹی اور ان کے مصری شوہر نے 51 ملین ڈالر کا پرتعیش گھر خرید لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارب پتی بل گیٹس اوران کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کی بیٹی مائیکروسافٹ کی وارث، گھڑ سواری کی شوقین، میڈیکل کی طالبہ اور حال ہی میں والدہ بننے والی ’’جینیفر گیٹس‘‘ اپنے نجی پول کے ساتھ 51 ملین ڈالر کے ایک عظیم الشان پینٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئی ہیں۔

نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ 8 ہزار 900 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ جس میں 3 ہزار 400 مربع فٹ بیرونی جگہ بھی شامل ہے گزشتہ ماہ گیٹس سے منسلک سیٹل میں ایک فنڈ کے ذریعے خریدی گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر تھانے سے متصل پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، ذرائع

یہ بہت بڑا پینٹ ہاؤس 443 گرین وچ سٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ بہت سی مشہور شخصیات کی جگہ ہے۔ یہ اپارٹمنٹ پہلے ’’فارمولا ون‘‘ کے چیمپیئن ’’لیوس ہیملٹن ‘‘ کے پاس تھا جس نے اسے نومبر 2021 میں سیٹل کے ایک فنڈ کو 49.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا۔

اخبار کے مطابق یہ ابتدائی خریداری جینیفر گیٹس کی مصری اولمپک رائیڈر نائل نصر سے شادی کے فوراً بعد ریکارڈ کی گئی۔

اس گھر میں 6 بیڈ رومز، 6 باتھ رومز، 20 فٹ کی چھتیں، متعدد ” بالکونیاں اور دو پارکنگ کے مقامات ہیں۔ گھر جو عمارت میں سب سے بڑا ہے اس کی اپنی لفٹ ہے۔ ڈیزائن کی تفصیلات میں سٹیل کی فٹنگز کے ساتھ پائن بیم اور 17 بحال شدہ کھڑکیاں شامل ہیں۔ سہولیات میں 70 فٹ کا انڈور پول، لاکر رومز والا جم، ترکی کا غسل اور چھت پر 5 ہزار مربع فٹ کا ٹیریس ہے۔

Related Posts