اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 8.70 billion as of February 10, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/Bg7WJUryJy— SBP (@StateBank_Pak) February 16, 2023
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔
کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا
14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔