اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنز پر سپر ٹیکس عائد کردیا۔
ایف بی آر کے مطابق سپریم کورٹ نے امیر کارپوریشنوں کو 50 فیصد واجبات 7 روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان ہے، زیادہ کمانے والی کمپنیوں کی آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوئی، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔
ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
یاد رہے کہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمان نے 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس لگایا تھا، بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامے کے ذریعے اس لیوی کے نفاذ کو روک دیا،عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روپے اضافہ متوقع ہے۔
ایف بی آر نے 15 کروڑ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس کے ذریعے 80 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا۔