فروری میں نیٹ فلکس پر پیش کی جانیوالی فلمز اور سیریز کی فہرست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فروری کا مہینہ ختم ہونے میں اب صرف کچھ ہی دن رہ گئے ہیں، ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔

نیٹ فلکس نے فروری میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔

1) ریڈ روز (15 فروری)

Watch Red Rose | Netflix Official Site

یہ سیریز نوجوانوں کے ایک گروپ پر مبنی ہے جو ایک ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مشکل میں گھر جاتے ہیں کیونکہ ایپ مہلک نتائج کے ساتھ خطرناک مطالبات کرتی ہے۔

2) ٹِرپٹِچ

Watch Triptych | Netflix Official Site

سیریز کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مرکوز ہے جو کہ یہ جاننے کے بعد کہ وہ پیدائش کے وقت اپنی دو جڑواں بہنوں سے الگ ہوگئی تھی، اس سچائی کو جاننے کے بعد وہ اپنی اصلیت کو جاننے کیلئے ایک خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے۔

3) کلاس (3 فروری)

Netflix announces 'Class,' an Indian adaptation of 'Elite'

یہ سلسلہ ایک غریب محلے کے تین طالب علموں کے بارے میں ہے جو دہلی کے اشرافیہ کے لیے ایک خصوصی ہائی اسکول میں شامل ہوتے ہیں جہاں تاریک راز اور افواہیں بالآخر قتل کا باعث بنتی ہیں۔

4) دی لاء اکورڈنگ ٹولیڈیا پوئٹ (15 فروری)

Netflix Sets Launch Date For 'The Law According to Lidia Poët' - Variety

یہ کہانی اٹلی کی پہلی خاتون وکیل کی سچی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جو اپنی پریکٹس کے دوران ایک قتل کی تحقیقات کرتی ہے۔

5) ہو وَر وی رننگ فارم (24 فروری)

Who Were We Running From?" | From "Outer Banks" Season 3 to "Freeridge,"  Here's All the TV Coming to Netflix in February | POPSUGAR Entertainment  Photo 26

ترک، کرائم سیریز ایک ماں کے بارے میں ہے جو ایک پراسرار ماضی کو چھپا رہی ہے۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گمنام مفرور کی طرح رہتی ہے ہوٹلوں میں قیام کرتی ہےاور ہر کسی کو اپنے دشمن کی نظر سے دیکھتی ہے۔

6) ایوا لاسٹنگ (15 فروری)

Watch Eva Lasting | Netflix Official Site

ایوا لاسٹنگ کی کہانی ایک پراسرار نوعمر لڑکی کے بارے میں ہے جو 1970 کی دہائی میں تمام دقیانوسی تصورات اور اصول کو توڑتے ہوئے ایک لڑکوں کے اسکول میں داخلہ لیتی ہے۔

7) دی گرل اینڈ این ایسٹراناٹ (17 فروری)

Watch A Girl and an Astronaut | Netflix Official Site

اس میں ایک ایسٹراناٹ کو دکھایا گیا ہے جو 30 سال کی گمشدگی کے بعد یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ آخر اس کی عمر کیوں نہیں بڑھی۔

9) دی ایکسچینج (8 فروری)

Watch The Exchange | Netflix Official Site

یہ حقیقی واقعات پر مبنی سیریز ہے، جس میں 1980 کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب دو خواتین کویت کی کٹ تھروٹ اسٹاک مارکیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے نکلتی ہیں۔

Related Posts