معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے ریلیز کے صرف پہلے ہفتے میں ہی کئی ریکارڈ بنالیے ہیں۔
فلم کی تیاری کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم رواں برس کی میگا بجٹ فلموں میں سے ایک ہے جس کی تیاری کے لیے 240 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ ہوا ہے۔
شاہ رخ خان نے پٹھان میں کام کرنے کے سب سے زیادہ 35 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔
اس کے بعد اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کا 15 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، اس کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے 10 کروڑ روپے لیے۔
رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ 150 کروڑ روپے فلم کی پروڈکشن پر خرچ ہوئے جب کہ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
کورین اداکار سونگ جونگ کی نے کیٹی لوئس کیساتھ شادی کی تصدیق کردی
فلم کی تشہیری مہم پر 15 کروڑ کے اخراجات آئے، یہ تمام اخراجات ملا کر ’پٹھان‘ کا کُل بجٹ 240 کروڑ روپے بنا۔
فلم میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے، سلمان خان فلم میں چلتی ٹرین میں دھواں دار انٹری دیتے ہوئے دکھائی دیے۔