تحریک لبیک نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے اضافہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کی مشکلات و پریشانی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ پٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافے سے عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے پڑے گا۔

مملکتِ خداداد کی عوام جس صورتحال سے دوچار ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ مہنگائی کے منہ زور طوفان نے کئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ خوردنی اشیاء کی قلت اور مہنگائی دن بدن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جس نے غریبوں کا خون تک نچوڑ لیا ہے۔ پاکستانی معیشت کا اتار چڑھاو عدم استحکام کا شکار ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ گداگری اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے۔ لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر پاکستانی پر قرضوں کا کتنا بوجھ ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر سبقت کی دوڑ میں ہر شخص اپنے مفاد کی خاطر اپنی ضروریات کی تکمیل کے حصول کیلئے انسانی قدروں کو پامال کر رہا ہے، کوئی بھی ایک دوسرے کی مدد کیلئے تیار نہیں، (ن) لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی تینوں جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی میں ایک پیج پر ہیں، آئی ایم ایف نے ہمیشہ پٹرول، بجلی، کھاد مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا، کبھی ان حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، آٹا، چاول، دال، گھی، تیل، گوشت، سبزی سمیت روز مرہ استعمال کی کوئی شے بھی اب عوام کی دسترس میں نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ غربت سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مقصد وسائل پر قبضہ کرنا اور عام مزدور طبقے کو متوسط رکھنا ہے، خصوصی طو ر پر صحت و علاج، پانی، انصاف کی فراہمی، مہنگائی، ملازمت، قرضوں کی فراہمی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات پر بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

Related Posts