پی پی پی کے مرکزی رہنماؤں کا عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری نے فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان کی سیاست ہمیشہ سے الزامات پر مبنی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان جب تک مائنس نہیں ہونگے، استحکام نہیں آئیگا، عطاتارڑ

پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز آصف زرداری پر سنگین الزام عائد کیا۔ پیپلز پارٹی یہ جھوٹا الزام مسترد کرتی ہے جبکہ عمران خان نے تو خود شدت پسندوں سے معاہدہ کرلیا تھا۔

پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ اب وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کی سیاست جمہوری نہیں جبکہ ان کا یہ الزام کہ دہشت گرد تنظیم کو مجھ پر حملے کیلئے پیسے دئیے گئے، سنگین ہے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک جب بھی مشکل حالات سے گزرتا ہے، عمران خان غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے الزامات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیاسی مخالفین پر تنقید کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ادارے غیر جانبدار ہو گئے تو عمران خان نے فوج کو گالیاں دینا شروع کردیں۔ سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور انکوائری کرے۔ پی ڈی ایم دور میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی۔ فواد چوہدری کی گرفتاری تو الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی۔

 

Related Posts