راولپنڈی: ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے میں 24 سالہ سپاہی گلشیر نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں بھی بنوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید جب کہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس، عدالت نے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا
آئی ایس پی آر کے اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔