18 جنوری تک درآمد کیا گیا سامان کلیئر کیا جائے، اسٹیٹ بینک کی بینکوں کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 18 جنوری تک منگوایا گیا درآمدی سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنے سے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو درآمدی دستاویزات کلیئر کرنے کا طریقہ کار فراہم کیا ہے، بینکوں کوخوراک، دوائیں اور توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دینے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک ڈالر لاکھوں ریال تک جا پہنچا

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کاروباری طبقے نے بندرگاہ پر درآمدی مال پھنسنے کی نشاندہی کی ہے، شپنگ دستاویزات کلیئر نہ ہونے کے سبب بندرگاہ پر مال پھنسا ہے جس پر بینکوں کو کہا ہےکہ 180 یا اس سے زائد دن کی ادائیگیوں کی درآمدات پہلے کلیئر کریں، بینک زرمبادلہ کا انتظام کرکے ادائیگی کرنے والوں کے دستاویزات کلیئر کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 18جنوری تک منگوایا گیا سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنےکا کہا ہے اور ہدایت کی کہ پورٹ پر پہنچی شپمنٹ کے دستاویزات کلیئرکریں جب کہ بینکوں کو یہ بھی ہدایت ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنےسے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔

Related Posts