اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا، 44اراکینِ اسمبلی استعفے واپس لے رہے ہیں۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو کہا گیا تھا روس گئے تو طاقتور ان کے خلاف ہو جائیں گے، اسد عمر
عمران خان کو کہا گیا تھا روس گئے تو طاقتور ان کے خلاف ہو جائیں گے، اسد عمر

لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ   قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا جبکہ تحریکِ انصاف کے 44اراکینِ اسمبلی استعفے واپس لے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیونکہ اسپیکر قومی اسمبلی ابھی تک تمام پی ٹی آئی اراکین کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لیے پارٹی چیئرمین عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ تقرری  مسترد کردی

ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریکِ انصاف کے 44 اراکینِ اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کردیا ہے۔ اگلا قدم قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعض اراکینِ اسمبلی نے استعفے واپس لے لیے۔

حال ہی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے ردِ عمل کے طور پر تحریکِ انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے استعفوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts