فواد چوہدری کا گورنر سے پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا گورنر سے پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل کا مطالبہ
فواد چوہدری کا گورنر سے پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل کا مطالبہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے جمعہ کے روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر زور دیا کہ وہ 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن گزرنے کا انتظار کرنے کے بجائے پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کر دیں کیونکہ پی ٹی آئی نے کے پی سمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کو 48 گھنٹے گزرنے اور سمری پر دستخط کرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بیان ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جب پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد گورنر پنجاب کو باضابطہ طور پر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

آج کی پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نگراں سیٹ اپ پر بات چیت شروع کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے رابطہ شروع کیا ہے اور وزیراعلیٰ انہیں چند نام بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ (وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی) ان لوگوں کے نام بھیجیں گے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کے قابل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان، آج رات اہم اعلان متوقع

فواد چوہدری نے حکمران مخلوط حکومت پر ”عوام سے منہ چھپانے” پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت ووٹوں سے پروان چڑھتی ہے۔

Related Posts