یوم سیدہ فاطمہ الزہرا پر نشتر پارک میں خاتون جنت کانفرنس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ولادت باسعادت سیدہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے موقع پر پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے نشتر پارک سولجر بازار میں خاتونِ جنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، تحریک صراط الحسینؑ کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمد یسین قادری، اہل سنت عالم دین اور محقق مفتی فضل ہمدرد، نامور اینکرپرسن اویس ربانی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، سرور علی، علامہ جعفر علوی، علامہ جواد حیدر زیدی، فرحت عباس رضوی، سمیت دیگر علماء و ذاکرین شریک تھے۔
کانفرنس کی نظامت کے فرائض سید سلمان جلالوی نے انجام دیئے جبکہ میر تکلم، رضوان زیدی، سونو مونو سمیت دیگر شعرائے اور منقبت خوانوں نے بارگاہ سیدہ فاطمہ زہرا (رضی اللہ عنہا) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ خاتونِ جنت کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

Related Posts