عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ کی نئی میوزک البم 2023 میں ریلیز ہوگی۔
گزشتہ دنوں گلوکار سے جب نئی میوزک البم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس وقت نئے میوزک پر کام کررہا ہوں اور اسی سلسلے میں اسٹوڈیو میں موجود ہوں۔
قبل ازیں نتھنگ ایز لاسٹ کے گلوکار دی ویک اینڈ نے گانے کی مقبولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے اوپر فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اس گانے کا حصہ تھا۔
کیا کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کیلئے گھر سے بھاگی تھیں؟
واضح رہے کہ دی ویک اینڈ کے میوزک کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور اُن کے پاس کئی میوزک ریکارڈز موجود ہیں۔ وہ پہلے گلوکار ہیں جنہوں نے بیک وقت ہپ ہاپ ، پاپ موزک اور آر اینڈ بی گانے پر ڈیبیو کیا، اِن کے گانے بلائنڈنگ لائٹس کو بل بورڈ کی تاریخ کے 100 بہترین گانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔