بھارت کی پانچ فلمیں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی پانچ فلموں کو آسکر ایوارڈ 2023 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

حال ہی میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 301 فلموں کی فہرست کا اعلان کیا ہے جو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے اہل ہیں۔ اِن فلموں کی فہرست میں بھارت کی آرآر آر، گنگو بائی کاٹھیا واری، دی کشمیر فائلز ، کنتارااور ایراون نزہال شامل ہیں۔

اس فہرست میں پان نلین کا چھیلو شو بھی شامل ہے جو کہ بھارت کی آفیشل آسکر اینٹری ہے، مراٹھی فلموں کی فہرست میں می وسنتراو، تجھے ساتھی کہہ ہیلو، آر مادھاون کی راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ، اراوِن نزہل اور کنڑ فلم وکرانت رونا شامل ہیں۔ شونک سین اور کارتیکی گونسالویس کی ‘دی ایلیفینٹ وِسپررز’ کی دستاویزی فلمیں بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا کراچی سے لاپتہ ہونیوالی 2 سہیلیاں کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے ملنے کیلئے گھر سے بھاگی تھیں؟

واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈز کیلئے حتمی نامزدگیوں کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز 12 مارچ 2023 کو لاس اینجلس میں منعقد ہوں گے۔

Related Posts