امریکا میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر پہلی بار ٹرانسجینڈر کوموت کی سزا دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر پہلی بار ٹرانسجینڈر کوموت کی سزا دیدی گئی
امریکا میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر پہلی بار ٹرانسجینڈر کوموت کی سزا دیدی گئی

واشنگٹن:قتل کا جرم ثابت ہونے پر امریکا میں پہلی مرتبہ کسی ٹرانسجینڈر کو موت کی سزا دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبر ادارے کے مطابق سرکاری محکمہ جیل کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ ایمبر میکلالن کو گزشتہ روز مقامی وقت شام 7 بجے سے پہلے ریاست میسوری میں ڈائگناسٹک اینڈ کریکشن سینٹر میں سزائے موت دی گئی۔

مقامی نیوز اسٹیشن فاکس ٹو نا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمبر میکلالن کی موت زہر کا انجیکشن لگانے سے ہوئی تھی۔ایمبر میکلالن پھانسی کی سزا پانے والے پہلا ٹرانس جینڈر اور رواں سال امریکا میں سزائے موت پانے والے بھی پہلے شخص ہیں۔

شناخت تبدیل کرنے سے پہلے ایمبر پر سنہ 2003 میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔جس روز یہ واقعہ پیش آیا، اس روز ایمبر اپنی سابقہ گرل فرینڈ یورلی گینتھیر نامی خاتون کا انتظار کررہی تھی، بیورلی گینتھر کو ریپ کے بعد چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

ان کی لاش کو دریا کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔ 2006 میں جیوری نے ایمبر کے خلاف جرم ثابت ہونے کا اعلان کیا، لیکن ان کی سزا کے حوالے سے فیصلہ ہونا ابھی باقی تھا، بعد ازاں ٹرائل جج نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:بھارتی ائیرلائن کی بزنس کلاس میں شرمناک واقعہ، نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا

وکلا نے جیوری کی جانب سے ایمبر کو موت کی سزا نہ سنانے کا حوالے دیتے ہوئے گورنر مائک پارسن کو ٹرانسجینڈر کی سزا کو عمر قید سزا میں تبدیل کرنے کی اپیل کی تھی۔رحم کی اپیل میں وکلا نے کہا کہ موت کی سزا پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related Posts