یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے سبسڈی والے نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے سبسڈی والے نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کریں گے
یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے سبسڈی والے نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کریں گے

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یکم جنوری 2023 سے ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے سبسڈی والے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کریں گے، تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ موثر اور شفاف سبسڈی فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان اشیاء میں آٹا، چینی، گھی، چاول اور دالیں شامل ہیں۔

یہ سبسڈی یکم جنوری 2023 سے دستیاب ہوگی اور وہ صارفین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں شامل ہیں اور جن کا غربت انڈیکس اسکور PMT-32 کے برابر یا اس سے کم ہے انہیں آٹے سمیت کھانے پینے کی اشیاء چاول، دالیں، چینی اور گھی پر خصوصی ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے آٹا 400 روپے فی 10 کلو تھیلا، گھی 300 روپے فی کلو اور چینی 70 روپے فی کلو، چاول اور دال فی کلو پر 15 سے 20 روپے کی بچت ہوگی، تاہم ماہانہ خریداری صارفین کے لیے بھی حد مقررہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

خریداری کی حد کے مطابق ایک صارف ماہانہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی خرید سکتا ہے، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے دیگر تمام صارفین کو بھی وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ان پانچ اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔

Related Posts