جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے میں کشمیری مسلمان پر حزب المجاہدین سے تعلق کا الزام لگا اس کے گھر پر بلڈوزر چلادیا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ حزب المجاہدین کا کمانڈرہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عامر خان مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم ہے، تاہم اس الزام کے ساتھ ہی ان کا گھر مسمار کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لیور پہلگام علاقے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دو کشمیریوں پر عسکریت پسندی کا الزام لگا کر ان کی زمینوں کو ضبط کیا تھا۔ ان دونوں کشمیری شہریوں کی بارہ کنال زمین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔