لاہور: قومی کرکٹر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پُر اُمید ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔
محمد عامر کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں پہلے پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی تھے، ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں تین سال بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گئی
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی حمایت کر رہے ہیں لیکن پہلے میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں گا اور اللہ نے چاہا تو ٹیم اور ملک کے لئے کھیلوں گا۔