کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نئے سال 2023 کی آمد کے موقعے پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا۔عمران خان
بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوان نئے سال کی خوشیاں خوب منائیں لیکن ایک دوسرے کے احترام اور عزت کے ساتھ منائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون وہیلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔ نوجوان نسل باشعور ہے۔ اپنا اور دوسروں کے اہلِ خانہ کا خیال رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی، ملک میں جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ نئے سال کی آمد کے موقعے پر ہر سال 31 دسمبر کو نیو ائیر نائٹ منائی جاتی ہے جس میں ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ اور ڈبل سواری سمیت دیگر سرگرمیوں سے امن و امان کو خطرات درپیش رہتے ہیں۔