سندھ کی جیلوں میں افغان بچے قید نہیں، سوشل میڈیا پر گردش تصاویر جعلی ہیں، شرجیل میمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کی جیلوں میں افغان بچے قید نہیں، سوشل میڈیا پر گردش تصاویر جعلی ہیں، شرجیل میمن
سندھ کی جیلوں میں افغان بچے قید نہیں، سوشل میڈیا پر گردش تصاویر جعلی ہیں، شرجیل میمن

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اِن اطلاعات کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ کراچی یا صوبے کے دیگر شہروں میں افغان بچوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی جیلوں سےمتعلق افواہیں پھیلائی گئیں، تصاویر سامنے آنے کے بعد ہم نے تمام جیلوں کوچیک کیا گیا، صرف 129 افغان خواتین جیلوں میں قید ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہی تھیں اور جیلوں میں قید خواتین کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصاویر سندھ کی جیلوں کی نہیں ہیں، میں نے معلوم کیا تو لانڈھی میں بچہ جیل ہے ہی نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان بچے کسی بھی جیل میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے نمائندوں کوجیلوں کے دورے کی دعوت دیتےہیں۔

شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی بغیر ویزے سندھ میں رہے گا تو کارروائی ہوگی، دنیا میں کوئی بھی غیرقانونی طور پر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

 قبل ازیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ افغان مہاجرین کی صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں گرفتاری سے متعلق رپورٹس اور تصاویر پر یو این ایچ سی آر کو شدید تشویش ہے۔

بیان کے مطابق قیام قانونی یا غیرقانونی ہونے سے قطع نظر بچوں اور خواتین کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ لوگوں کو پناہ تلاش کرنے کے بنیادی حق کی پاداش میں سزا نہ دی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ یو این ایچ سی آر نے پوری دنیا سے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو جبراً ان کے ملک واپس جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

Related Posts