راشد خان کو افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشد خان کو افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
راشد خان کو افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

جمعرات کو افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے محمد نبی کے متبادل کے طور پر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  کی کپتانی سپرد کردی گئی۔

واضح رہے کہ محمد نبی نے نومبر میں افغانستان ٹیم کپتانی چھوڑ دی تھی، جب افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے کوئی میچ جیتے بغیر باہر ہو گیا تھا۔

یہ راشد خان کا بطور کپتان دوسرا دور ہوگا۔ اسپنر نے گزشتہ سال 2021 ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کی ٹیم کے اعلان کے فوراً بعد یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے لیے ان کی رضامندی حاصل نہیں کی تھی۔

راشد خان نے کہا کہ ”مجھے پہلے بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے، بہت سارے لڑکوں کا گروپ ہے جن کے ساتھ میں اچھا محسوس کرتا ہوں،”۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کا چوتھا روز، نیوزی لینڈ نے 612رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی

انہوں نے کہا کہ ”ہم ساتھ رہنے کی کوشش کریں گے، چیزوں کو درست راستے پر لانے کے لیے سخت محنت کریں گے اور اپنے ملک اور قوم کے لیے فخر اور خوشی لائیں گے۔”

Related Posts