پی اے سی کا ڈیم فنڈ کی تفصیلات نہ دینے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے پی اے سی کو آگاہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ حکام کی طرف سے فنڈز تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

الزامات پر پی سی بی کا رمیز راجہ کو کارروائی کا انتباہ، اخراجات کی تفصیل بھی جاری

جس پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی طرف سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اس بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا جائے گا۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدایات پر سیکرٹری کمیٹی نے اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کرسپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن وہ فراہم نہیں کی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے بھی پی اے سی کو بتایا گیا کہ بار بار پوچھنے پر بھی فنڈ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، اس سے قبل پی اے سی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کوخط کے ذریعہ اجلاس میں طلب کرچکی ہے لیکن وہ بھی نہیں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں زندہ بچ جانے والا آخری روسی فوجی انتقال کر گیا

پی اے سی نے آڈیٹر جنرل سے استفسار کیا تھا کہ ڈیم فنڈ میں کل کتنی رقوم جمع ہوئیں تھیں، یہ فنڈز کس طرح سے استعمال کئیے گئے؟ سب تفصیلات متعلقہ حکام سے لے کر کمیٹی کو بتائی جائیں۔

Related Posts