جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے باہمی مشاورت سے جے یوآئی صوبہ سندھ کی (مجلس عمومی) سندھ کونسل کا ایک روزہ دستوری اجلاس جمعرات 29 نومبر 2022 کو منزل گاہ سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے۔
جے یوآئی سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر علامہ سمیع الحق سواتی کے مطابق اجلاس میں صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین اپنے شعبہ جات اور تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنی کارکردگی کی رپورٹس پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
افغانستان میں زندہ بچ جانے والا آخری روسی فوجی انتقال کر گیا
اجلاس میں صوبے کے 6 ڈویژن کے 30 اضلاع سے سندھ کونسل کے سینکڑوں اراکین جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر پہنچنا شروع ہوچکے ہیں جہاں صوبائی ناظم مولانا سعود افضل ہالیجوی کی نگرانی میں ان کے قیام و طعام کیلئے بندوست کیا گیا ہے۔
اجلاس سے جے یوآئی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سینٹر مولانا فیض محمد، محمد فاروق قریشی، مولانا محمد ادریس سومرو، مولانا اعجاز مصطفی، مولانا غلام محمد ومرو، مفتی عبدالرحیم پٹھان، سائیں عبدالمجیب قریشی بیرشریف، مولانا میرحسن بروہی ، مفتی محمد طاہر ہالیجوی ، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو ودیگر علماء کرام اور صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین سندھ کونسل سے مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے اور سیلاب کے بعد جے یوآئی سندھ کی جنرل کونسل کا یہ پہلا دستوری اجلاس ہے جس میں صوبے میں جمعیت علماء اسلام کے مؤثر کردار کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔
کراچی سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا عبدالکریم عابد ، قاری محمد عثمان ، ڈاکٹرنصیر الدین سواتی ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی امین اللہ اچکزئی ، مولانا عمر صادق ، تمام اضلاع کے امراء مولانا نورالحق ، مولانا فتح اللہ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا عبدالرشید نعمانی ، مفتی محمد خالد ، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ، تمام اضلاع کے نظماءعمومی اکبر شاہ ہاشمی ، قاری فیض الرحمن عابد ، انجینئر محمدسلیم ، مولانا اجمل شیرازی ، قاری نورالامین ، مولانا زرین شاہ ، فاروق سید حسن زئی ودیگر کی قیادت میں سندھ کونسل کے اراکین سکھر پہنچ رہے ہیں۔