سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: عمران خان دور میں پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشست عمران خان کی امانت تھی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واؤڈا 2018 کے عام انتخابات میں انتخاب جیتنے کے بعد وفاقی وزیرِ آبی امور مقرر ہوئے تھے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ ساتھ وزارتِ آبی امور بھی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمبلی میں واپسی کی دعوت بلاول کا اختیار نہیں۔شاہ محمود قریشی

بعد ازاں سینیٹر فیصل واؤڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی پالیسی کے خلاف پریس کانفرنس کی جس کے بعد تحریکِ انصاف نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

اکتوبرکے دوران کی جانے والی پریس کانفرنس میں فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا، تاہم اس کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کے قتل سے کوئی واسطہ نہیں۔ اس سازش کے پیچھے میری پارٹی کو نقصان پہنچانے کی خواہش رکھنے والے لوگ ہیں جو اپنے مفادات کیلئے لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں۔

سینیٹ کی نشست سے مستعفی اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واؤڈا نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے اخلاقی اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنا فرض ادا کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے باعث موجودہ اسمبلی کی مدت تک کیلئے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے بعد عمران خان اور ساتھی سینیٹرز کا شکر گزار ہوں۔میری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Posts