پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈکے 4وکٹس کے نقصان پر353رنز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 4 وکٹس کے نقصان پر 353 رنز بنا لیے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز برابر کرنے کیلئے 85رنز کی مزید ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیوی بیٹرز نے گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ رنز بنائے تاہم نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سسر جی کو آؤٹ کرکے خوشی ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 183، دوسری 231، تیسری 272 جبکہ تیسری 337 کے مجموعی اسکور پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کیوی کھلاڑیوں میں 113 رنز بنانے والے ٹام لیتھم بھی شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے نے 92 رنز بنائے اورنروس نائنٹیز کا شکار ہو کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔  کین ولیمسن نے 139 گیندیں کھیل کر 66 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ہینری نکولس نے 22 رنز بنائے اور نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ڈیرل مچل نے 47 گیندوں پر 42رنز بنائے اور ابرار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اپنی پہلی اننگز میں پاکستان نے 10 وکٹس کے عوض 438 رنز بنائے جس میں کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161، آغا سلمان نے 103، سرفراز احمد نے 86 جبکہ امام الحق نے 24 رنز بنائے۔

 

Related Posts