کراچی: انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا ’جھوم جھوم‘ لکھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو پیپر چیک کرنے والے استاد کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں استاد کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کراچی کے فرسٹ ایئر کے طالبِ علم کے فزکس کے پیپرز چیک کر رہے ہیں۔
اس دوران اُن کے پاس ایسی کاپی آئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر گلوکار علی ظفر کا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ لکھا ہوا ہے۔
پیپرز چیک کرنے والے استاد کی جانب سے کاپی میں طالبِ علم کی جانب سے لکھے گئے گانے اور مختلف جملے پڑھ کر بھی سنائے جا رہے ہیں۔
اقرا عزیز نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ شرمناک ویڈیو شیئر کردی
طالبِ علم کا گانا لکھنے سمیت باقاعدہ میوزک بھی لفظوں میں لکھا گیا ہے اور پیپر کے مشکل آنے سے متعلق بھی شکوہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔
یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ ???? pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022
گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں