پاکستان میں دہشت گردی کی لہر، سعودیہ نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں دہشت گردی کی لہر، سعودیہ نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا
پاکستان میں دہشت گردی کی لہر، سعودیہ نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے پاکستان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ایک سیکیورٹی ایڈوائزری بھیجی ہے جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ” چوکس رہیں اور اپنا سفر محدود کردیں ”۔

اسلام آباد پولیس نے بھی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے اور عوام سے چیکنگ میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سعودی سیکیورٹی الرٹ میں سعودی باشندوں اور ملک میں رہنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ”محتاط رہیں ” اور کسی بھی ضرورت کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ ”اسلام آباد کی سیکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر رکھا گیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

یہ انتباہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں حملے کے خدشے کے پیش نظر جانے سے منع کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ملک کے دارالحکومت میں دیگر سفارت خانوں نے بھی اسی طرح اپنے اہلکاروں اور لوگوں کو کچھ دنوں کے لیے خاص طور پر یکم جنوری تک اپنے سفر کو محدود کرنے کی ترغیب دی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق، امریکی حکومت ”ان معلومات سے آگاہ ہے کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔”

مزید پڑھیں:دو مختلف واقعات میں دم گھٹنے سے 6افراد ہلاک ہوگئے

امریکی سفارت خانے نے شہر میں اعلان کردہ ریڈ الرٹ اور عوامی اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے اپنے تمام اہلکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ ”تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری، غیر سرکاری سفر” سے گریز کریں۔

Related Posts