روس کی ایران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس اکی یران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری
روس اکی یران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری

ماسکو: مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی چینل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے میں 24 طیارے شامل ہو سکتے ہیں جو اصل میں مصر کے لیے تھے۔ تاہم اس معاہدے کو امریکہ نے ناکام بنا دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے ساتھ معاہدے کی ناکامی کے بعد ماسکو نے ایک نئے ممکنہ خریدار کی تلاش کی اور اب اسے ان طیاروں کیلئے تہران مل گیا ہے۔

یہ رپورٹ ستمبر میں ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران ایسی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات نے تفصیلات میں جائے بغیر بتایا گیا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پائلٹ طیارے کو تربیت کے لیے استعمال کر تے رہے ہیں۔

فروری میں روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے بعد واشنگٹن نے ایران اور روس کے درمیان وسیع تعلقات کے بارے میں خبردار کیا تھا جس میں نجی فوجی ساز و سامان کے تبادلے کی بات بھی کی گئی تھی۔

جوہری پروگرام کے باعث ایران اور یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے روس سخت پابندیوں کا شکار ہے۔ یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے روس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والی ایرانی فیکٹریوں کی لیکویڈیشن اور سپلائی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران اب تک روسی افواج کو تقریبا 17 سو ڈرون فراہم کر چکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید 300 ڈرون دینے کا خواہاں ہے۔

Related Posts