لاہور: پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، جنہیں مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، انہوں نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکان کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے ہفتے کے روز شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا عبوری سربراہ مقرر کیا۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے عبوری کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا، جس میں میر حمزہ اور شاہنواز دھانی اور آف اسپنر ساجد خان شامل ہیں۔
اپنا نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی میں میڈیا ٹاک میں آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی کی جائے گی یا سرفراز احمد کو واپس لایا جائے گا، تو انہوں نے کہا:“بابر اعظم نے کچھ دن پہلے کچھ کہا تھا کہ کام کا بوجھ شفٹ ہونا چاہیے جو بہت اچھا ہے۔ بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو مسلسل تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں اور بعض اوقات یہ مشکل ہو جاتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بینچ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کسی کھلاڑی کی غیر موجودگی محسوس نہ ہو یا ٹیم کی کارکردگی پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو سینئرز ہیں اور کئی دنوں سے ٹیم سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں:جب تک پرانی سوچ سے نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی
تین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں، آفریدی نے مزید دو فاسٹ باؤلرز کو شامل کرنے کو سلیکشن کمیٹی کا ”بہت اچھا فیصلہ” قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ ابھی بھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔