اسٹاک مارکیٹ میں 485 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 485 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 485 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کومثبت رجحان دیکھنے کو ملا، آج کے ایس ای 100انڈیکس میں 1.23فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران، KSE-100 انڈیکس تقریباً 700 پوائنٹس بڑھ کر 40,367.43 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تاہم KSE-100 انڈیکس 485.96 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40,155.16 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 132,633,704 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری کے دوران مجموعی طور پر 146,880,187 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 4.590 بلین روپے کے مقابلے میں 5.134 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 329 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 207 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 108 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 364.87 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 5229.87 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر پاک سروسز رہی جس کی فی حصص قیمت میں 99.00 روپے اضافے کے ساتھ 1599.00 روپے ہو گئے۔

مزید پڑھیں:رواں برس گندم، آٹا اور نان کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کا انکشاف

بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 72.93 روپے کی کمی کے ساتھ 1051.01 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد پاک ٹوبیکو 57.00 روپے کی کمی کے ساتھ 915.00 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts