جنرل باجوہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح میں اپنا کردار واضح کریں۔ایاز صادق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی اجازت دی، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح میں اپنا کردار واضح کریں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات گزشتہ برس عمران خان دورِ حکومت میں شروع ہوئے۔ قوم نے عمران خان کا طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کرنے والوں سے مذاکرات کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

 اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر ریاست کو نوٹس جاری

بیان میں وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کی وجہ سے ہی ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز ہوا سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح کو یقینی بنانے میں اپنا کردار واضح کریں۔ جی ڈی اے رہنما تو کہتے ہیں کہ ہم پر 2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

وزیرِ اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کی جتنی حمایت کی، ماضی میں کسی اور وزیر اعظم کو اتنی حمایت حاصل نہیں تھی، تاہم عمران خان احسان فراموش ہے اور سابق آرمی چیف کو بدنام کر رہا ہے۔ علیم خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ پرویز الٰہی عمران خان پر احسان کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 60ء کی دہائی سے جانتا ہوں، وہ تبدیل نہیں ہوسکتے۔ ریاستِ مدینہ کی باتیں کرنے والے شخص نے توشہ خانہ سے 6 ارب کے تحائف کی بدعنوانی کی۔ ٹیکس ریاستِ مدینہ کے دعویدار نہ مال چوری کرتے ہیں، نہ چھپاتے ہیں۔ مریم نواز جہاں قید تھی، اس جیل کے باتھ روم میں بھی جاسوسی کیمرے نصب تھے۔

 

Related Posts