اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی درخواستِ ضمانت پر ریاست کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی اور اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست سے جواب طلب کر لیا۔
جماعتِ اسلامی نے اسلحہ درسگاہوں میں پہنچا کر تعلیم تباہ کردی۔ناصرشاہ
چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔
ہائیکورٹ نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے متنازعہ ٹویٹس کا مقدمہ گزشتہ ماہ قائم کیا تھا۔
آج سے 5 روز قبل متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ نے اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔
ضمانت کیلئے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹویٹس کو پوسٹ نہیں کیا۔ تفتیش کی تکمیل کے بعد بھی میرے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ درخواست گزار کی عمر 75 سال اور دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔