عمران خان صاحب! 2018 اب واپس نہیں آسکتا، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان صاحب! 2018 اب واپس نہیں آسکتا، احسن اقبال
عمران خان صاحب! 2018 اب واپس نہیں آسکتا، احسن اقبال

لاہور:وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب! 2018 اب واپس نہیں آسکتا،پنجاب میں ہر چیز برائے فروخت، صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟ ایوری ڈے از ناٹ سن ڈے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سب آپ کی اصلیت جان چکے، آپ کرپٹ بھی ہیں اور جھوٹے بھی، وقت آگیا ہے کہ سیاست سے باعزت ریٹائر ہوجائیں، ن لیگ نے عدم اعتماد کے ذریعے اپنا مینڈیٹ حاصل کیا۔

ن لیگ کے رہنماء نے کہا کہ یہاں پر کوئی چیف سیکرٹری آئی جی لگنے کو تیار نہیں ہے، ہماری عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے عدم اعتماد کے ذریعے اپنا مینڈیٹ حاصل کیا لیکن سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے سے پنجاب کو دوبارہ پی ٹی آئی کے حوالے کر دیا گیا۔2018 میں پنجاب نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا، اس مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، ن لیگ سے حکومت چرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہوتا ہے، وہ سب فریقوں کو راضی کرنے کے لئے نہیں ہوتا، پنجاب میں اس وقت جو برائے فروخت ہر چیز لگی ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

مزید پڑھیں:جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،عمران خان

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کی انتظامی مشنری کی چولیں ہلا دی ہیں، پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو تہس نہس کر دیا گیا۔

Related Posts