وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan Army chief
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں سربراہان کے دوران ملاقات میں پاکستان کے اندرونی و بیرونی چیلنجز اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیاگیا،اس ملاقات میں ملک کی اندرونی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے رواں ماہ کی 15 تاریخ کوبھی وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کرچکے ہیں، جس میں ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورپاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،چند ہفتوں میں وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ تیسری ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

Related Posts