وفاق المدارس الشیعہ کی دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور قوم کو دہشتگردی کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل کیا جاتا تو ملک کو برے دن نہ دیکھنا پڑتے افسوس ناک بات ہے کہ 2014ء میں آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان کو وقتی ضرورت کے تحت استعمال کرنے کے بجائے اسے مستقل پالیسی کے طور پر رکھا جاتا توبھی ایسے واقعات سے بچا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد دھماکے میں مقامی مدرسے کے دو طالب علم بھی زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

علامہ مرید نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک چار دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں دہشت گردوں کی افواج پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن قابل تحسین ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خطرناک دہشتگرد افغانستان سے پاکستان کیسے پہنچے اور انہوں نے سی ٹی ڈی عملے کو یرغمال کیسے بنایا؟

انہوں نے کہا کہ زیر حراست دہشت گردوں کو تفتیش کے دوران محفوظ کیوں نہیں رکھا گیا؟ کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اب آئندہ کیلئے اس کا سدباب بھی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں سے دہشتگرد فرار کروائے جا چکے ہیں اور ان کی فراری کا ذمہ دار کون تھا، آج تک تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔ فرار ہونیوالے دہشتگردوں نے بعد ازاں عوام کا جینا محال کئے رکھا۔ مختلف فوجی آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، جن میں نوجوانوں اور فوجی افسروں نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں کیساتھ کسی قسم کی دوبارہ رعایت کرنا غداری ہو گی، ضروری ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

Related Posts