اسلام آباد دھماکے میں مقامی مدرسے کے دو طالب علم بھی زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد دھماکے میں جامعہ فرقانیہ پنڈی کے دو طلبہ بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ایک طالبعلم کو معمولی زخم آیا ہے۔

 جامعہ فرقانیہ مدنیہ کوہاٹی بازار راولپنڈی کے ناظم اعلٰی مولانا زبیر زرین کے مطابق تخصص فی الفقہ کے طالبعلم نوید احمد اور دورہ حدیث کے طالبعلم انعام الرحمن شاہین کرکٹ گراؤنڈ سے کرکٹ کھیل کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں دھماکے کی زد میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعیت علمائے ہند نے تبدیلی مذہب کے متنازع قانون کی حمایت کردی

زخمی ہونے والے طلبہ کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں جامعہ کے مہتمم مولانا عبدالمجید ہزاروی اور دیگر علماء کرام نے ہسپتال میں زخمی طلبہ کی عیادت کی۔

دریں اثنا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم برائے پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید، رکن مجلس عاملہ مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالغفاراور مولانا مفتی عبدالسلام سمیت دیگر نے اس حادثے پر اظہار افسوس کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور مدرسہ کے طلبہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Related Posts