اسلام آباد: عمان میں منعقد ہونے والے ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) مقابلے میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اعداد و شمار کے مطابق 135 یونیورسٹیوں کے 12000 طلباء نے ملک گیر ٹیسٹ کی کوشش کی جس میں چھ طلباء پر مشتمل دو ٹیموں نے پاکستان سے مڈل ایسٹ ریجنل فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان کی ٹیم ون میں ٹیم لیڈ فیض اور اسد انور آرائیں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MUET) جامشورو اور مریم فرید نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) کی ٹیم انسٹرکٹر فہیم یار خان کھوہور کی قیادت میں مڈل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ پاکستان ٹیم ٹو جس میں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کی ٹیم لیڈ عمر رضا، ایل سی ڈبلیو یو سے ایمن یعقوب اور ایم یو ای ٹی، جامشورو کی فاطمہ شفیق ٹیم انسٹرکٹر ذیشان اقبال کی قیادت میں فائنل میں کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکیں۔
اس موقع پر ہواوے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ٹیم لیڈ فیض نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے اتنا بڑا پلیٹ فارم دیا جائے گا اور آئی سی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کے لیے مزید ضروری تربیت دی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرنسس سمایا یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی کے طالب علم حمزہ الزبیدی اور اوس الرایا پر مشتمل اردن کی ٹیم نے 20,000 ڈالر کا پہلا انعام جیتا۔
پاکستان کے علاوہ عراق کی ٹیم ون جس میں نینوا یونیورسٹی کے سدیم مولود، صلاح الدین یونیورسٹی کے محمد شاکر اور یونیورسٹی آف انبار کے محمد حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسرا انعام متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو ملا جس میں ہائر کالجز آف ٹیکنالوجی کے ایاسو آرایا اور سمون فتوی اور یونیورسٹی آف شارجہ کی مریم عودیہ شامل تھیں، بحرین پولی ٹیکنک سے دانا کمال، حسین حسن اور جود ابراہیم پر مشتمل بحرین کی ٹیم اور قازقستان کی ٹیم کو ملا۔
اس کے علاوہ، سعودی عرب، پاکستان، عراق، عمان، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، اردن، لبنان اور قازقستان سمیت مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے 11 ممالک سے روشن ترین نوجوان ٹیک ٹیلنٹ کی 15 ٹیمیں تھیں۔اعلیٰ فاتح اگلے سال چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والے Huawei گلوبل فائنل مقابلے میں مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی نمائندگی کریں گے۔