اسلام آباد: معروف خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں رات گئے 2 مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔
گزشتہ روز رات گئے 2 مسلح افراد نے شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی اُس دوران انہوں نے وہاں پر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو مارا پیٹا اور دھمکایا۔ مسلح افراد دروازہ کھولنے میں ناکامی کے بعد واپس چلے گئے۔
مسلح افراد کے گھر میں داخلے کی کوشش کے واقعے کے وقت شفا یوسفزئی اور ان کے اہلخانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
بریکنگ نیوز : ہم نیوزکی اینکر شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے گھسنے کی کوشش ملازمین کو مارا پیٹا اور دھمکایا۔ تفصیلات شفّا یوسفزئی کی زبانی –@Shiffa_ZY pic.twitter.com/maXsjIPsVM
— HUM News (@humnewspakistan) December 20, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شفا یوسفزئی بخیر و عافیت ہیں، پولیس وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے، وقوعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تمام ذرائع سے تحقیقات کی جائیں گی۔
اینکر پرسن شفاء یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے داخلے کا معاملہ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران شفاء یوسفزئی کے گھر موجود ہیں۔
تا حکم ثانی شفاء یوسفزئی کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کردیا گیا ہے۔⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 20, 2022
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو مسلح افراد نے گھر میں واردات کرنے کی کوشش کی، واردات کے وقت شفا یوسفزئی اور ان کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے، گھر پر ملازم نے مسلح افراد سے مزاحمت کی مسلح افراد دروازہ کھولنے میں ناکامی پر فرار ہوگئے۔
بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کامیاب آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کررہی ہے۔