اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Spoke with Pakistani Foreign Minister @BBhuttoZardari to express our continued support for the people of Pakistan as they recover from devastating floods. I hope for a productive climate conference next month and give my condolences for the lives lost in recent terrorist attacks.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 20, 2022
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں۔
امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔
پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی ایز مولانا فضل الرحمن کیخلاف میدان میں آگئیں
قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایم ایس این بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو سیلاب کے باعث مسائل کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔