قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی ایم باپے نے اپنے مختصر کیرئیر میں کامیابیوں کی داستان رقم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم باپے نے فرانس میں 5 ڈومیسٹک ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ 250 گول کیے اور 4سال قبل ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرنے میں فرانس کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
ٹیسٹ کا دوسرا روز، بابر اعظم کے فیلڈ سے باہر رہنے کی وجہ سامنے آگئی
ایم باپہے نے 16 ینگ پلیئرز آف دی ائیر اور گولڈن بوائے کا ایوارڈ جیتا۔ ایم باپے دنیا کا دوسرا مہنگا ترین کھلاڑی اور اب تک سب سے مہنگا نوجوان کھلاڑی ہے جس نے 2 بار پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتا۔
فرانس کیلئے ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے بھی ایم باپے نے متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔ ایم باپے نے اپنے فٹبال کیرئیر کا آغاز موناکو سے کیا تھا اور 16سال کی عمر سے فٹبال کے اہم کھلاڑی بن گئے۔
سن 2017 میں ایم باپے نے لیگ رائیولز پیرس سینٹ سے معاہدہ کیا جو 2018 میں مستقل ہوا اور انہیں 180 ملین یوروز منتقل ہوئے جس سے ایم باپے دنیا کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی اور سب سے مہنگے ٹین ایجر بن گئے۔
پی ایس جی کے ساتھ ہی ایم باپے نے 3 لیگ 1 ٹائٹل، 2 کوپ ڈی فرانس ٹائٹلز اپنے نام کیے اور دو بار ٹاپ اسکورر کے طور پر ایونٹ کا اختتام کیا۔ سال کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دئیے گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ایم باپے نے فرانس کیلئے 2017 سے 18 سال کی عمر میں پہلا میچ کھیلا۔ 2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں ایم باپے نے کسی بھی ورلڈ کپ میں گول کرنے والے کمسن ترین فرانسیسی کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گول کرکے ایم باپے نے پیلے کے بعد دوسرے فرانسیسی ٹین ایجر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا اور اپنی پے در پے اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر فرانسیسی پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ بھی جیتا۔
کچھ رپورٹس کے مطابق ایم باپے نے پی ایس جی کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ کیا اور صرف تنخواہ کے طور پر 250 ملین یوروز پر رضامند ہوئے جو دیگر فوائد کے ساتھ 630 ملین یوروز تک جا پہنچتی ہے۔
نئے کنٹریکٹ کے تحت ٹیکس وغیرہ کی کٹوتی کے بعد ایم باپے کی سب سے نئی ڈیل انہیں 25 ملین یوروز ادائیگی کا حقدار بناتی ہیں اور کلب میں رکنے کیلئے رضامندی پر ہی ایم باپے کو 100 ملین یوروز ادا کیے گئے تھے۔