سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے 2سال سے غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے 2 سال سے غیر حاضر اساتذہ کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمۂ تعلیم نے 2سال سے غیر حاضر 8 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول ٹیچرز طلبہ کو تعلیم دئیے بغیر تنخواہیں وصول کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

روجھان میں 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 8افراد جاں بحق ہو گئے

محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ بیرونِ ملک مقیم تھے جو گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے تھے۔ ڈیوٹی سے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا کہ جن اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے، وہ گزشتہ 2 سال سے اسکول نہیں آئے۔ متعلقہ ایجوکیشن افسران نے گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کی۔ ہم اسکول نہ آنے والے اساتذہ کو سیدھا گھر بھیج دیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار کے باعث بے شمار بچے تعلیم سے دور ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اسکولوں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ سندھ حکومت نے 70 سے زائد اسکولز این جی اوز کے سپرد کردئیے۔

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار پست ہونے کے باعث کراچی سمیت دیگر شہروں کے عوام اپنے بچوں کو مہنگے نجی اسکولز میں تعلیم دلانے پر مجبور ہیں۔ بے شمار اسکولز میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

Related Posts