چلاس تبلیغی اجتماع میں اہل تشیع علماء کی شرکت، عوام کا بھرپور خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں ہونے والے سہہ روزہ تبلیغی اجتماع میں صوبے کے اہل تشیع رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جس کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
چلاس میں ہونے والا سہ روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع صوبے کا بڑا تبلیغی اجتماع ہوتا ہے جس میں گلگت بلتستان سمیت قرب و جوار کے اضلاع اور ڈاون ڈسٹرکٹس سے تبلیغی جماعت کی بزرگ شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
گزشتہ دن اجتماع کےدوران اس وقت اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظاہرہ سامنے آیا جب انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے نومنتخب صدر ساجد علی بیگ و شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے وفد نے اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کرکے عوام کو اتحاد بین المسلمین کا عملی پیغام دیا۔
تبلیغی اجتماع میں شیعہ مذہبی رہنماؤں کی شرکت کی خبر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر پھیلی تو سبھی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اس عمل کی تحسین اور پذیرائی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
تبلیغی جماعت ایک غیر سیاسی جماعت ہے، دیوبند مسلک سے تعلق کے باوجود تبلیغی جماعت مسلکی اختلافات سے دور رہتی ہے اور دین کے ان اعمال کی طرف معاشرے کو دعوت دیتی ہے جو تمام مسالک اور مکاتب فکر میں مشترک ہیں۔
خیال رہے کہ چند سال قبل ممتاز مبلغ مولانا طارق جمیل نے گلگت بلتستان میں اہل تشیع مکتب فکر کے سب سے بڑے مرکز میں حاضری دی تھی جہاں ان کا خطاب بھی ہوا تھا۔ 

Related Posts