موسمِ سرما میں رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے جاگنے کے درمیان کیا تعلق ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمِ سرما میں رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے جاگنے کے درمیان کیا تعلق ہے؟
موسمِ سرما میں رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے جاگنے کے درمیان کیا تعلق ہے؟

موسمِ سرما میں زیادہ تر لوگ رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے جاگنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سب فطری نہیں ہوتا ہے۔

حال ہی میں امریکا میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ سردیوں کے موسم میں لوگ کم وقت تک دن کی روشنی میں وقت گزارتے ہیں، جس وجہ سے انہیں رات کو سونے میں پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ماہرین نے مذکورہ تحقیق کے دوران سال کے چاروں موسموں میں لوگوں کی نیند کا موازنہ کیا اور ان کی نیند کو دن کی روشنی میں متحرک رہنے سے جوڑا۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے دن کی روشنی میں متحرک رہنے اور رات کو اچھی نیند کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے لیے 500 رضاکاروں پر ایک سال یا پھر چار موسموں تک تحقیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں لاعلاج کینسر کی نئی تھراپی کا پہلا تجربہ کامیاب

تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو اپنی مرضی سے دن کی روشنی میں متحرک رہنے کی اجازت دی اور پھر انہوں نے تمام رضاکاروں کی نیند کے دورانیے اور رات کو سونے سمیت صبح کے اٹھنے کا وقت نوٹ کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ زیادہ تر رضاکار سردیوں کے موسم میں دیگر موسموں کے مقابلے 35 منٹ تاخیر سے سو رہے ہیں جب کہ اسی موسم میں وہ اوسطا 27 منٹ تاخیر سے جاگ رہے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تمام رضاکاروں کو سردیوں کے موسم میں جلد سونے اور جلد اٹھنے میں پریشانی کا سامنا رہا۔ ماہرین نے رضاکاروں کے سردیوں میں تاخیر سے سونے اور تاخیر سے اٹھنے کو ان کے دن کی روشنی میں متحرک رہنے سے جوڑا اور معلوم ہوا کہ تمام رضاکار سردیوں کے موسم میں دن کی روشنی میں کم وقت گزار رہے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بہترین اور پرسکون نیند کے لیے دن کی روشنی میں متحرک رہنا لازمی ہے۔ اُن کے مطابق صبح کے وقت کے علاوہ شام اور دوپہر کے وقت دن کی روشنی اور دھوپ میں متحرک رہنے سے جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ اس سے نیند میں مدد دینے والے سسٹم کو بھی فائدہ ملتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ صبح یا شام کے اوقات کے برعکس دوپہر کے وقت متحرک رہنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے رات کو اچھی اور پرسکون نیند آسکتی ہے۔

Related Posts