موٹروے ایم 6 منصوبہ 30 ماہ میں مکمل کیا جائیگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر: وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر میں 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کا آغاز خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ طویل عرصے تک تاخیر کا شکار رہا، امید ہے یہ موٹروے دیگر موٹرویز کے معیار کے مطابق ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس موٹروے کے بعد پاکستان موٹرویز مکمل ہوجائے گا، یہ موٹر وے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائی جارہی ہے، پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید منصوبے بننا چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملالہ یوسفزئی کی اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان کے 4روزہ دورے کیلئے لاہور آمد

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے ایم 6 منصوبہ 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر پورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے بھی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ پورے ملک کو ترقی میں یکساں شامل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پورے پاکستان کی ترقی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts