الیکشن کمیشن کا پارلیمنٹ اراکین کو اثاثوں کی تفصیلات 31دسمبر تک جمع کرانیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم
الیکشن کمیشن قوانین میں ترمیم، وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو اپنے اثاثے اور گوشوارے رواں ماہ کی 31 تاریخ تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واجبات کے گوشواروں میں شریکِ حیات اور زیرِ کفالت افراد کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات پر غیر ذمے دارانہ بیان، ترجمان الیکشن کمیشن برطرف

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں اثاثوں اور واجبات کے مطلوبہ گوشوارے جمع کرانے میں ناکام اراکین کے نام آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو شائع کردئیے جائیں گے۔ کمیشن نے جن اراکین کو تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے ان میں وفاقی و صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔

کمیشن کے حکم کے مطابق چیئرمین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز اور تمام اراکین کو بھی اپنے اثاثے اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہوں گے، جن کی تفصیلات پبلک کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ترجمان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts