پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی کراچی میں انتقال کرگئے۔
اکبر لیاقت علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ پڑھیں:
پاک بحریہ کا سمندر میں بڑا آپریشن، آٹھ ارب کی منشیات پکڑلیں
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا۔
مراد علی شاہ نے ڈی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کے لئے ورثاء کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔