دار السکون: معذور بچوں کی بہترین کفالت کرنے والا پاکستان کا واحد ادارہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے بہت سے دیگر کم خواندہ اور بالخصوص غربت زدہ معاشروں کی طرح پاکستان کے سماج میں بھی معذور افراد کو عمومی طور پر قبول نہیں کیا جاتا۔ ان کے علاج، تعلیم، فنی تربیت اور روزی روزگار کے ذرائع اور انتظام نہ ہونے کے باعث معذور افراد کو ان کے گھر اور خاندانوں میں بھی اہمیت نہیں دی جاتی، جس کی وجہ معذور افراد معاشرے پر بوجھ بن کر رہ جاتے ہیں۔

دار السکون کراچی میں قائم پاکستان کا ایک ایسا واحد قابل فخر ادارہ ہے جو ایسے ہی معذور  بچوں کو سنبھالنے ، پالنے پوسنے اور علاج کے ساتھ ان کی تعلیم کا بھی انتہائی معیاری ماحول میں انتظام کرتا ہے۔

معذور بچوں کیلئے دھوپ میں سائبان کی حیثیت رکھنے والا یہ خوبصورت ادارہ 1969 میں ایک ڈچ نن سسٹر گرٹروڈ لیمین نے قائم کیا۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کے موقع پر اس بات کو محسوس کیا کہ معذور افراد کو یہاں کا معاشرہ دھتکار دیتا ہے، تو ان کا دل بھر آیا، چنانچہ انہوں نے اپنا سب کچھ تج کر پاکستان میں رہ کر معذور بچوں کی بہترین خدمت کی ٹھانی اور دار السکون قائم کیا۔

دار السکون میں اس وقت تین سو سے زائد ایسے معذور بچے داخل ہیں، جو مختلف قسم کی نایاب اور سخت پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان بچوں کو گھر سے بھی شاندار اور لاڈ پیار سے بھرپور ماحول میں رکھا گیا ہے۔

ادارے میں بچوں کو ان کی بیماری کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ان کیلئے معیاری کھانے، طرح طرح کے کھیلوں اور تعلیم کے انتظامات ہیں۔

ادارے کی انتظامیہ نے بتایا کہ وہ یہاں لائے جانے والے کسی بچے کو بھی نہیں لوٹاتے، یہاں ہر مہینے کے پہلے ہفتے کو نئے بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔ 

بلاشبہ دار السکون نہ صرف معذور بچوں اور ان کے والدین کیلئے سکون اور اطمینان کا باعث ہے، بلکہ پورے معاشرے کی طرف سے بہت ہی اہم فرض کفایہ ادا کر رہا ہے۔  

Related Posts