دلہن گھوڑی چڑھ کر خود اپنی بارات میں پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلہن گھوڑی پر سوار ہو کر  خود اپنی بارات میں پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا  پر 25 سالہ سمرن کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ صنفی مساوات کا پیغام عام کرنے اور معاشرے کی رسم و رواج کو توڑنے کیلئے سمرن نے گھوڑی چڑھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بحریہ کا سمندر میں بڑا آپریشن، آٹھ ارب کی منشیات پکڑلیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سمرن چوہدری پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہے جو ویڈیو میں سر پر شادی کیلئے کلہ سجائے اور عروسی لباس پہنے گھوڑی چڑھے دیکھی جاسکتی ہے جبکہ اس دوران  تمام رشتے داروں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔

اس موقع پر سمرن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ ’عام طور پر دلہا گھوڑی پر سوار ہوکر اپنی بارات لاتا ہے لیکن آج ایک دلہن گھوڑی پر سوار ہے، ان کی فیملی کی جانب سے ان کے ساتھ کبھی بھی بیٹی جیسا برتاؤ نہیں کیا گیا اور فیملی کا بھرپور سپورٹ رہا۔’

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرن نے اپنے اس عمل سے خود کو مردوں سے کم سمجھنے والی خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔

ادھر سمرن کے چچا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ‘ہم معاشرے میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لڑکا لڑکی میں کوئی فرق نہیں، سب برابر ہیں’۔

Related Posts