کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد
کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

کراچی: شہر قائد میں درندگی سفاکیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کمسن بچی منیبہ کی تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے بر آمد ہوئی ہے۔ بچی کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک روز قبل سات سالہ منیبہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی ہے،پولیس کے مطابق لانڈھی مسلم آباد کالونی بچی کی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے، جو شدید غم وغصہ میں ہیں، جبکہ بچی کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرانی زیرتعمیر عمارت عارضی کچرا کنڈی بن گئی تھی، جہاں سے لاش ملی ہے وہاں چاروں اطراف رہائشی علاقہ ہے،
بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ہے اور لاش کو پلاٹ میں پھینکا گیا ہے۔

دوسری جانب تفتیش کے لئے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ جائے وقوعہ سے فرانزک کرائم ٹیم اور تفتیشی حکام نے شواہد جمع کرلئے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ اور اطراف جیوفینسگ کی جارہی ہے، مقتولہ بچی کی رہائش گاہ اور جائے وقوعہ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

مقتولہ بچی کی رہائش گاہ اور جائے وقوعہ کے اطراف مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس نے چھان بین شروع کردی، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ بچی کے لواحقین کا بیان بھی لے لیا ہے، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور تفتیش میں کسی بھی صورت لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول جاتے بھائیوں کو کچل ڈالا، 1 جاں بحق، 2 شدید زخمی

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے اغواء، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ جبکہ بچی کے اغواء اور قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں جن پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Related Posts